Pakistan Zindabad پاکستان ذندہ باد
جشن آزادی خوشیوں اور مسرتوں کا دن،لازوال
شہادتوں کےتجدیدوفاکادن ۔ستائیس رمضان
المبارک ( چودہ اگست) کودنیاکے نقشے پر ایک
آزاد خود مختار مسلم مملکت وجود میں آئی۔
آج ہم جشن آزادی منا رہے ہیں لیکن ملک کے تمام
تعلیمی ادارے بند ہیں عالمی وباکورونا کی وجہ سے
جوبچےہرسال اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں اپنے وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کرتے تھےاور خوب بن سنور کر قومی لباس میں ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے اپنے تعلیمی اداروں میں جاکر الگ الگ طریقوں سے محبت کا اظہار کرتے، کسی کا قومی نغمے پڑھنا،کسی کاتقریری مقابلوں میں حصہ لینا وہ اساتذہ کا اپنے بچوں میں مزید جذبہ حُب الوطنی اجاگر کرنا کہ وہ اپنے وطن عزیز کی خاطر اپنا تن من دھن سب قربان کرنے کے لیے تیار ہو جائیں
اس دفعہ 2020 میں عالمی وباکورونا کی وجہ سے ناممکن ہو گیا ہے۔حکومت نے ایس او پیس کے تحت جشنِ آزادی منانے کا اعلان کیا ہے ۔جسطرح ہماری قوم نے ہمیشہ
بہادری سے قدرتی آفات اور مشکلات کا سامنا کیا ہے
ہم اسی طرح احتیاط کرتے ہوئے اس عالمی وباپر قابو پالیں گے۔انشاءاللہ




